کوئٹہ: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے حملے کے خلاف مؤثر اور فوری کارروائی کرتے ہوئے 5 ڈرون مار گرائے۔
ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں قائم چیک پوسٹ کو کم درجے کے ڈرونز سے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بروقت ردعمل میں پانچوں ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیے گئے.
ڈرون حملوں میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔


