عوامی شکایات پر وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کا فوری نوٹس،عوام کو صاف پانی کی وافر فراہمی یقینی بنانے کاحکم،ایکسئین پبلک ہیلتھ کو تمام وسائل،افرادی قوت بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم آزادکشمیر کو سماہنی چوک دورے کے دوران عوامی وفود مقامی مکینوں نے شکایت کی مختلف اوقات میں واٹر سپلائی کے ایشوز رہتے ہیں جس پروزیراعظم آزادکشمیرنے فوری نوٹس لیا اور پبلک ہیلتھ حکام کوطلب کرتے ہوئے موقع پر ہی احکامات صادر فرمائے۔
وزیراعظم نے وفود سے دوران گفتگوکہاکہ عوام کے مسائل کوفوری حل کیاجائے گا،شکایات کی صورت میں متعلقہ محکمہ جات کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔وزیراعظم نے پبلک ہیلتھ حکام کو ہدایت کی بھمبر سٹی میں صاف پانی فراہمی کے ساتھ خراب لائنز پرکام کریں،آنے والے گرمیوں کے سیزن سے قبل ہی یہ مسائل حل کرکے رپورٹ کریں۔
حکومت آزادکشمیر نے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے،اجتماعی نوعیت کے کاموں پرزیادہ توجہ دی ہے۔اداروں کو درست سمت پر ڈالنے سے ریاست میں تعمیر و ترقی جاری ہے۔اداروں میں شفافیت،گڈگورننس ہیلتھ پیکج،این ٹی ایس،سوشل پروٹیکشن پروگرام سمیت دیگردرجنوں منصوبہ جات و تعمیر و ترقی سے عوام کو اجتماعی سطح پر فائدہ ہورہاہے، موجودہ حکومت نے 97 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا تاریخی ہیلتھ پیکج دیا۔
موجودہ حکومت میرٹ پرکام کررہی ہے،سٹیٹس کو کو توڑا ہے۔میرٹ پر تقرریاں ہوئیں۔3100 امیدواران این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر لگے۔پی ایس سی کو شفاف انداز میں فعال کیا۔سوشل پروٹیکشن فنڈ سے مایوس و بیحال طبقے کی سرپرستی ریاست نے کی،حکومت آزادکشمیر ریاست بھر میں عوام کو ترقی کے یکساں مواقع دے رہی ہے،وسائل کی منصفانہ تقسیم کی گئی ہے۔