مظفرآباد: موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ کی پچاس سالہ گولڈن جوبلی تقریبات موخر کر دی گئیں ، اس حوالے سے نئی تاریخ کا اعلان ملکی حالات معمول پر آنے کے بعد کیا جائے گا ۔
یہ فیصلہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی زیر صدارت فل کورٹ ریفرنس میں کیا گیا،اس موقع پر سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان نے شرکت کی ۔
فل کورٹ ریفرنس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰ آفریدی اور ججز صاحبان سپریم کورٹ کا آزادکشمیر سپریم کورٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کرنے پر آمادگی کے اظہار پر شکریہ ادا کیا گیا ۔
اجلاس میں صوبائی ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز اور ججز سمیت گلگت بلتستان کے چیف جج او ججز کا بھی شکریہ ادا کیا گیا ۔
اٹارنی جنرل فار پاکستان، وائس چیئرمین بار کونسل، سپریم کورٹ بار پاکستان کے صدر اور وکلاء کا بھی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت پر آمادگی ظاہر کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا ۔
اس حوالے سے چیف جسٹس آزاد کشمیر راجہ سعید اکرم خان ملکی حالات معمول پر آنے کے بعد گولڈن جوبلی تقریبات کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائیگا ۔
انہوں نے کہا کہ تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے لیے آمادگی کا اظہار کیا تھا۔