اٹک پولیس نے ضلع بھر میں سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 28 غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار کرکے ہولڈنگ سنٹر منتقل کردیئے گئے ۔
اٹک میں جرائم پیشہ عناصر اور مشکوک افراد کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں اٹک پولیس نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے مجموعی طور پر 363 افراد اور 141 گھروں کو چیک کیا ۔
کاروائیوں کے نتیجے میں 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ 28 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو ہولڈنگ سنٹر منتقل کر دیا گیا ۔
پولیس کے مطابق دوران آپریشن اسلحہ ناجائز برآمد ہونے پر ایک مقدمہ جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا ۔


