اٹک میں کامرہ روڈ پر تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
اٹک کامرہ روڈ پر آفیسر کالونی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 47سالہ شیراز نامی شخص دم توڑ گیا ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں ۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کردیا، زخمیوں میں 27 سالہ ریاض احمد اور 37 سالہ خاور شامل ہیں ۔


