Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا ، پاکستان اور بھارت کا میچ 10 اکتوبر کو ہوگا

    اکتوبر 1, 2026
    خاص خبریں

    صدر مملکت اور وزیراعظم کی اہم ملاقات ،پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے مشترکہ کمیٹی قائم

    اکتوبر 1, 2026
    خاص خبریں

    پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جھوٹ کا دعویٰ بے نقاب کردیا

    اکتوبر 1, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 1, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»پشاور کرکٹ گراؤنڈ میں اسمبلی کا اجلاس، کئی قراردادیں منظور، اپوزیشن کا عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان
    خاص خبریں اپریل 22, 2026

    پشاور کرکٹ گراؤنڈ میں اسمبلی کا اجلاس، کئی قراردادیں منظور، اپوزیشن کا عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

    اپریل 22, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Assembly session at Peshawar Cricket Ground, several resolutions passed, opposition announces to approach court
    اسمبلی کا اجلاس دیکھنے آئے لوگوں نے احتجاج کیا اور صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پشاور سپورٹس گراؤنڈ میں منعقد ہوا جس میں متعدد قراردادیں منظور کی گئیں، اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اس کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا، دوسری جانب سٹیڈیم میں اجلاس دیکھنے کے لیے آنے والے کارکنوں اور بڑی تعداد میں موجود دیگر افراد نے صوبائی حکومت پر شدید تنقید کی اور احتجاج بھی کیا ۔

    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں ہوا، جس میں افغانستان سے مذاکرات کی قرارداد منظور کرلی گئی ،افغانستان سے مذاکرات کے حوالے سے قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغانستان کی غلط فہمی مذاکرات کے ذریعے دور کی جائے ۔

    اجلاس میں امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف، مہنگائی کے خلاف، ججوں کے تبادلوں کے خلاف، اور بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی اور ان سے ملاقات کی اجازت کے حوالے سے قراردادیں بھی منظور کی گئیں ۔

    دوسری جانب پشاور کرکٹ سٹیڈیم میں خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس دیکھنے آئے لوگوں نے احتجاج کیا اور صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ اجلاس کی کارروائی دیکھنے کے لیے آنے والوں کے لیے سٹیڈیم کے دروازے کیوں بند کیے گئے؟ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہم اپنے مسائل پیش کرنا چاہتے تھے، ہمارے لیے دروازے کیوں بند کیے گئے؟

    خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام کو اپنے منتخب نمائندوں کی کارکردگی سے براہ راست آگاہ کرنا اور آگاہی حاصل کرنا ہے ۔

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا ہے کہ چونکہ اسمبلی کی عمارت دستیاب ہے اس لیے سٹیڈیم میں اسمبلی کا اجلاس منعقد کرنے کا کوئی جواز نہیں ۔

    ڈاکٹر عباد اللہ خان نے کہا کہ یہ عوامی وسائل کا صریحاً ضیاع ہے، یہ محض سیاسی شو اور نمائشی سرگرمی ہے جس کا عوام کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں، ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے سٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اور اجلاس کے خلاف عدالت جانے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
    Next Article مشی خان کا مارننگ شو “کےٹو سحر” ناظرین کے لیے توجہ طلب اور نصیحت آموز قرار
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا ، پاکستان اور بھارت کا میچ 10 اکتوبر کو ہوگا

    اکتوبر 1, 2026

    صدر مملکت اور وزیراعظم کی اہم ملاقات ،پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے مشترکہ کمیٹی قائم

    اکتوبر 1, 2026

    پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جھوٹ کا دعویٰ بے نقاب کردیا

    اکتوبر 1, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا ، پاکستان اور بھارت کا میچ 10 اکتوبر کو ہوگا

    اکتوبر 1, 2026
    خاص خبریں

    صدر مملکت اور وزیراعظم کی اہم ملاقات ،پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے مشترکہ کمیٹی قائم

    اکتوبر 1, 2026
    خاص خبریں

    پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جھوٹ کا دعویٰ بے نقاب کردیا

    اکتوبر 1, 2026
    حکومت

    پاکستانی معیشت کے اہم اشاریوں میں بہتری، وزیراعظم شہباز شریف کا خیرمقدم

    اکتوبر 1, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    ستمبر 25, 2026

    اقرا یونیورسٹی میں AICoP کانفرنس 2.0، اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور

    خاص خبریں

    اسلام آباد: اقرا یونیورسٹی کے H-9 کیمپس میں AICoP کانفرنس 2.0 کا انعقاد کیا گیا،…

    باہمی تعاون

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی انٹیگوا و باربوڈا کے وزیر خارجہ سے ملاقات، تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

    ستمبر 25, 2026
    باہمی تعاون

    پاک چین دوستی خطے کے امن و ترقی، باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

    اکتوبر 1, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا ، پاکستان اور بھارت کا میچ 10 اکتوبر کو ہوگا

    اکتوبر 1, 2026
    خاص خبریں

    صدر مملکت اور وزیراعظم کی اہم ملاقات ،پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے مشترکہ کمیٹی قائم

    اکتوبر 1, 2026
    خاص خبریں

    پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جھوٹ کا دعویٰ بے نقاب کردیا

    اکتوبر 1, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.