عید قریب آتے ہی واہ کینٹ میں ڈکیت گینگ سرگرم ایک ہی دن میں دو مختلف شاپ پر ڈکیتی کی واردات ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی اور موبائل فونز لے کر فرار واہ کینٹ پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام دکھائی دینے لگی۔
واہ کینٹ عید قریب آتے ہی واہ کینٹ میں ڈکیت گینگ سرگرم ایک ہی دن میں دو مختلف شاپ پر ڈکیتیاں تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں میڈیکل سٹور پر ڈکیت نقدی اور موبائل فونز لے کر فرار جبکہ دوسری ڈکیتی تھانہ صدر واہ کی حدود میں شاپ پر بھی ڈاکو نقدی موبائل فونز لے کر باآسانی فرار سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی واہ کینٹ پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام دکھائی دینے لگی تاجروں نے سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہیں کہ ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کرکے دکانداروں کو انصاف فراہم کیا جائے اور جان ومال کے تحفظ اور امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنائیں۔