کل جماعتی حریت کانفرنس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں مستقل امن جموں و کشمیر تنازع کے منصفانہ حل پر منحصر ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل عالمی برادری کے ساتھ مل کر بھارت پر زور دیں گے کہ وہ اپنی فوجی طاقت کی پالیسی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے۔
دریں اثنا حریت رہنماؤں جن میں سلیم زرگر، عبدالصمد انقلابی، ڈاکٹر عرفان خان، عبدالرشید بٹ، اور امتیاز ریشی نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے اور وہ بدترین دور سے گزر رہے ہیں۔
انہوں نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں کشمیر کے عوام کے جمہوری اور انسانی حقوق کو پامال کرنا بند کرے اور تنازعہ کشمیر کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے اقدامات کرے۔