لاہور ٹی وی اور اسٹیج کے سینئر فنکار انور علی کو طبیعت کی خرابی کے باعث لاہور کے ایک اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔
پشاور (شوبز ڈیسک) انور علی کا شمار پاکستان میں ٹی وی اور اسٹیج ڈرامے کے ابتدائی دور کے ممتاز فنکاروں میں ہوتا ہے۔ چند سال قبل انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ کر دینی تبلیغ کا سلسلہ شروع کیا اور اس میں مصروف رہے۔ وہ طویل عرصے سے گردوں کی بیماری اور شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں جس کے باعث ان کی طبیعت اکثر خراب رہتی ہے۔
انور علی نے الحمرا تھیٹر میں بطور کامیڈین 500 سے زائد اسٹیج ڈراموں میں شاندار پرفارمنس دی۔ ان کے ساتھ پاکستان کے مشہور فنکاروں میں امان اللہ، نسیم وکی، ببو برال، خیام سرحدی، عابد بٹ، نشیلا، البیلا، مستانہ، عابد کاشمیری اور شوکی جیسے بڑے نام شامل رہے۔ شائقین آج بھی ان کے فن کو یاد کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہوں۔
عنوا