Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    کھیل

    پاکستان کے خلاف دوسرےٹیسٹ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 344 رنز بنا کر آؤٹ

    اگست 3, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی میں کل مقامی تعطیل کا اعلان، اعلامیہ جاری

    اگست 3, 2026
    خاص خبریں

    سانحہ سوات میں شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی، وزیراعلیٰ اور آئی جی پولیس کا کبل کا دورہ، اہم فیصلے

    اگست 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»افغانستان سے دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام ، 25 دہشتگردوں کو اپنے انجام تک پہنچادیا گیا، 5 جوان شہید
    فیچرڈ اکتوبر 26, 2025

    افغانستان سے دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام ، 25 دہشتگردوں کو اپنے انجام تک پہنچادیا گیا، 5 جوان شہید

    اکتوبر 26, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Another infiltration attempt from Afghanistan failed, 25 terrorists killed, 5 soldiers martyred
    کرم کے علاقے گھکی اور شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں ٹولیوں کی صورت میں دہشت گرد پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، ترجمان پاک فوج
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

     افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردوں کی دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنادی گئی، سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں 4 خودکش بمبار سمیت 25 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہو گئے ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 24 اور 25 اکتوبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے پاک-افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کے دو بڑے گروہوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے گھکی اور شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں ٹولیوں کی صورت میں دہشت گرد پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو اپنے انجام تک پہنچایا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں  کے دونوں گروہوں کے خلاف موثر انداز میں کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف ان کو روکا بلکہ دہشت گردوں کو ہلاک بھی کردیا ۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں بھارتی پراکسی  سے تعلق رکھنے والے 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں 4 خود کش حملہ آور بھی شامل تھے ۔

    اسی طرح، کرم ضلع کے گھکی علاقے میں دراندازی کرنے والے مزید 10 خوارج کو بھی ہلاک کیا گیا، مارے گئے دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 بہادر سپوتوں نے جامِ شہادت نوش کیا، شہید ہونے والوں میں 35 سالہ حوالدار منظور حسین، 23 سالہ سپاہی نعمان الیاس کیانی، 24 سالہ سپاہی محمد عادل، 25 سالہ سپاہی شاہ جہان، 25 سالہ سپاہی علی اصغر شامل تھے ۔

    ترجمان پاک فوج کا بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے پُرعزم اور ثابت قدم ہیں، اور ہمارے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزمِ استحکام کے وژن کے تحت اپنی انسدادِ دہشت گردی کی مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے تاکہ ملک سے غیرملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جا سکے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپیپلز پارٹی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
    Next Article پی ٹی آئی کو بڑا دھچکہ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے سادہ اکثریت حاصل کرلی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سانحہ سوات میں شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی، وزیراعلیٰ اور آئی جی پولیس کا کبل کا دورہ، اہم فیصلے

    اگست 3, 2026

    آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرے مرحلے میں بھی ن لیگ کامیاب، 20 میں سے 14 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کو 5 نشستیں ملیں

    اگست 3, 2026

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شاندار آغاز، ڈالر بھی 278.06 روپے پر بند، روپے کی معمولی بہتری

    اگست 3, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    کھیل

    پاکستان کے خلاف دوسرےٹیسٹ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 344 رنز بنا کر آؤٹ

    اگست 3, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی میں کل مقامی تعطیل کا اعلان، اعلامیہ جاری

    اگست 3, 2026
    خاص خبریں

    سانحہ سوات میں شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی، وزیراعلیٰ اور آئی جی پولیس کا کبل کا دورہ، اہم فیصلے

    اگست 3, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرے مرحلے میں بھی ن لیگ کامیاب، 20 میں سے 14 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کو 5 نشستیں ملیں

    اگست 3, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 29, 2026

    وفاقی تعلیمی بورڈ نے نہم و دہم کے سالانہ نتائج 2026 جاری کر دیے

    اسلام آباد

    اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم  نے نہم اور دہم…

    خاص خبریں

    دیر بالا میں ہیضے کی وباء، 3 ہزار سے زائد افراد متاثر، محکمہ صحت کی ہنگامی کارروائیاں شروع

    اگست 1, 2026
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا: 4 ہزار مشتبہ شناختی کارڈز کی جانچ شروع، متعلقہ افراد کو نوٹس جاری

    جولائی 28, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    کھیل

    پاکستان کے خلاف دوسرےٹیسٹ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 344 رنز بنا کر آؤٹ

    اگست 3, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی میں کل مقامی تعطیل کا اعلان، اعلامیہ جاری

    اگست 3, 2026
    خاص خبریں

    سانحہ سوات میں شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی، وزیراعلیٰ اور آئی جی پولیس کا کبل کا دورہ، اہم فیصلے

    اگست 3, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.