Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

    ستمبر 14, 2025
    خاص خبریں

    سیلاب زدہ علاقوں میں گھریلو صارفین کے بجلی کے ایک ماہ کے بل معاف کرنے کا اعلان

    ستمبر 14, 2025
    پوٹھوہار

    راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سپِل ویز کھول دیے گئے

    ستمبر 14, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ستمبر 14, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»سیلاب زدہ علاقوں میں گھریلو صارفین کے بجلی کے ایک ماہ کے بل معاف کرنے کا اعلان
    خاص خبریں ستمبر 14, 2025

    سیلاب زدہ علاقوں میں گھریلو صارفین کے بجلی کے ایک ماہ کے بل معاف کرنے کا اعلان

    ستمبر 14, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Announcement to waive one month's electricity bills of household consumers in flood-affected areas
    بجلی کے بلوں کی ادائیگی وفاقی حکومت اپنے وسائل سے کرے گی، وزيراعظم شہبازشريف
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے ریلیف پیکیج دیتے ہوئے گھریلو صارفین کے اگست کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کردیا، وزیراعظم نے کہا کہ ہ گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں، انہیں اگلے ماہ بجلی کے بل میں یہ رقم واپس ادا کردی جائےگی اور اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے مختصر خطاب میں کہا کہ حالیہ سیلاب سے بہت تباہی ہوئی ہے، انسانی جانوں کے ضیاع کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ آبادی کے مال ومویشی ، روزگار اور گھروں کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ آبادیوں میں اشیائے خوردونوش اور صحت کی سہولیات کے لیے وفاقی، صوبائی حکومتیں اور عوام اور فوج سب ملکر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ اسی تناظر میں یہ حتمی فیصلہ کیا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے تمام گھریلو صارفین کے ایک ماہ یعنی اگست کے بل معاف کیے جارہے ہیں، گھریلو صارفین کو اگست کے بل اب ادا نہیں کرنے پڑیں گے ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ میرے بزرگوں، بھائیوں اور بہنوں ہمیں آپ کی مشکلات کا اندازہ ہے، اس مشکل گھڑی میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی وفاقی حکومت اپنے وسائل سے کرے گی اور یہ سیلاب متاثرین کا حق ہے ، کوئی احسان نہیں ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان متاثرہ علاقوں کے وہ گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں، انہیں اگلے ماہ بجلی کے بل میں یہ رقم واپس ادا کردی جائےگی اور اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ان متاثرہ علاقوں میں زرعی اور صنعتی شعبوں سے وابستہ بجلی کے صارفین کے نقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگایا جارہا ہے لہذا ان کے اگست کے بجلی کے بل کے ادائیگی موخر کی جارہی ہے، اگر ان صارفین کے نقصانات کا تخمینہ زیادہ نکلا، تو انہیں مزید ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ضروری ہدایات فوری طور پر جاری کردی گئی ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جو تباہی ہوئی اور جو نقصانات ہوئے، وہاں میرے بزرگ، مائیں بہنیں اور بیٹیاں کھلے آسمان تلے جن مشکلات کا شکار ہیں، ہم ان سے بخوبی واقف ہیں، اس صورتحال کے پیش نظر آپ کے خادم پاکستان کی جانب سے یہ حقیر سی کوشش ہے جو یقینی طور پر سیلاب متاثرین کے مشکلات میں کمی کا باعث بنے گی۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایک بار پھر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہوں اور آپ کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ ہم سب اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک سیلاب سے متاثرہ ہر شخص کو اس کے گھر میں دوبارہ آباد نہ کرلیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleراول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سپِل ویز کھول دیے گئے
    Next Article ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    افغانستان دہشتگردوں یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے، وزیرِاعظم شہبازشریف

    ستمبر 13, 2025

    چيف جسٹس یحییٰ آفریدی کی آزادکشمیر کی سپریم کورٹ کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

    ستمبر 13, 2025

    سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز، 35 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے 12 جوان شہید

    ستمبر 13, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    فیچرڈ

    ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

    ستمبر 14, 2025
    خاص خبریں

    سیلاب زدہ علاقوں میں گھریلو صارفین کے بجلی کے ایک ماہ کے بل معاف کرنے کا اعلان

    ستمبر 14, 2025
    پوٹھوہار

    راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سپِل ویز کھول دیے گئے

    ستمبر 14, 2025
    فیچرڈ

    گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    ستمبر 14, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    ایبٹ آباد: حویلیاں میں ہزارہ موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

    ستمبر 8, 2025
    فیچرڈ

    مانسہرہ: اکھوڑی گلی میں جیپ گہری کھائی میں جا گری، 3 خواتین جاں بحق ، 5 افراد زخمی

    ستمبر 11, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

    ستمبر 14, 2025
    خاص خبریں

    سیلاب زدہ علاقوں میں گھریلو صارفین کے بجلی کے ایک ماہ کے بل معاف کرنے کا اعلان

    ستمبر 14, 2025
    پوٹھوہار

    راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سپِل ویز کھول دیے گئے

    ستمبر 14, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.