عالمی شہرت یافتہ جرمن میڈیا گروپ ڈوئچے ویلے ڈی ڈبلیو کے بین الاقوامی وفد نے اسلام آباد میں خیبر نیٹ ورک کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا ہے، اس دوران وفد نے خیبر نیٹ ورک کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا۔
اسلام آباد: ڈوئچے ویلے کے وفد میں سنٹرل ایشیائی ممالک ازبکستان، تاجکستان، کرغزستان کے علاوہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور منگولیا کے اراکین شامل تھے ۔
خیبر نیٹ ورک کے ہیڈ آفس میں ڈوئچے ویلے (DW) کی قیادت کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال ہوا اور ان کے اعزاز میں کلچرل شو کا انعقاد بھی کیا گیا ۔
خیبر نیٹ ورک کی جانب سے منعقدہ کلچرل شو میں پاکستان کے تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور چترال کے علاقائی رقص اور موسیقی بھی کا اہتمام کیا گیا ۔
وفد میں شامل مہمان خود بھی علاقائی رقص اور موسیقی سے محظوظ ہوئے اور رقص کے ساتھ ساتھ گنگناتے بھی رہے ۔
پروگرام کے اختتام کے بعد ڈوئچے ویلے (DW) کی قیادت کو خیبر ورک کے مختلف شعبوں کا معائنہ کروایا گیا اور تفصیلا بریفنگ بھی دی گئی ۔
اس موقع پر ڈی ڈبلیو کے وفد کے اراکین نے خیبر نیٹ ورک کی علاقائی خبروں کو فروغ دینے کی کاوشوں کو سراہا ۔


