بلوچستان کے ضلع پشین کے حلقہ پی بی 47 میں سیاسی جماعت کے انتخابی دفترکے قریب دھماکہوا ہے جس سے سے 17 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ایم ایس سول اسپتال جو خانو زئی میں ہی موجود ہیں کے مطابق اب تک 17 شہادتیں ہوچکی ہیں جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ جس وقت دھماکہ ہوا، انتخابی فہرستوں کو حتمی شکل دی جا رہی تھی۔ انتخابی دفتر میں موجود افراد کچھ ہی دیر میں متعلقہ پولنگ اسٹیشنز کو روانہ ہونے والے تھے۔
نگراں وفاقی وزیرداخلہ نے قیمتی جانیں جانے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرسے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ نگراں وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ بزدلانہ کارروائیوں سےدہشتگردی کےخلاف عزم متزلزل نہیں ہوگا، دشمن،ملک میں عدم استحکام پیدا کرنےکے درپے ہے لیکن ہم اتحاداوراتفاق سے دشمن کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔