امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہےکہ وہ کسی کے اشارے پر نہیں چلتے اس لیے اگر 41 دنوں میں حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا تو وہ کسی کو ڈی چوک سے نہیں روک سکے گا۔
پشاور میں جلسے سےخطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ عوام ٹیکسز میں اضافہ، لوڈشیڈنگ اور پیٹرول کی نرخوں سے پریشان ہیں، عوام کی کوئی سننے والا نہیں لہٰذا کارکنان تیار رہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو یہ لگتا ہے کہ باقی دھرنوں کی طرح جماعت اسلامی کا دھرنا بھی ناکام تھا تو یہ ان لوگوں کی بھول ہے، ہم نے حکومت کے ساتھ تحریری معاہدہ کیا ہے ، عوام کو ریلیف دینا ہوگا اس کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے، ہم کسی کے اشارے پر نہیں چلتے اگر 41 دنوں میں ریلیف نہیں دیا تو ڈی چوک جانے سے کسی کو نہیں روک پاوں گا۔