جہلم کے تھانہ دینہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ۔ مقابلے میں دینہ اے این ایف کے تین جوانوں کو شہید کرنے والے دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس ملزمان کو اسلحہ ریکوری کیلئے لیکر جا رہی تھی جب ملزمان کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا۔زیرحراست دونوں ملزمان سید قاسم علی شاہ اور بلال حیدر اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جس کے باعث پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا۔ پانچ ملزمان نے ڈیڑھ ماہ قبل اے این ایف کے تین جوانوں کو شہید کیا تھا۔شہید ہونے والے جوانوں میں گلزار احمد،مظہر حسین اور ذیشان شامل تھے۔ ملزمان کو گوادر کے راستے ایران فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
ملزمان انتہائی خطرناک اور پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھے.ملزمان کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نےفرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن میں تیزی لانے کا حکم دیا ہے۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہسنگین جرائم مین ملوث ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں حملہ آور ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے گا۔