بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک سرکاری ہسپتال کی خاتون ڈاکٹر کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔
خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے خلاف بھارت بھر کے ڈاکٹروں نے ہڑتال کر دی اور شہریوں کی طرف سے بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔
بھارت میں خاتون ڈاکٹر کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں، کولکتہ میں ہزاروں کے تعاد میں ڈاکٹرز سڑکوں پہ نکل آئے، بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے آٹھ ہزار سے زائد سرکاری ڈاکٹروں نے بھی مکمل بائیکاٹ کر دیا ہے تاہم ہسپتالوں میں صرف ایمرجنسی کا شعبہ کھلا ہوا ہے۔
نئی دہلی میں بھی ڈاکٹروں نے احتجاج کرتے ہوئے ایک سرکاری ہسپتال کے باہر دھرنا دیا۔
اس کے علاوہ بھارت کے مختلف شہروں میں بھی ڈاکٹرزنے احتجاج کیا اور خاتون ڈاکٹر کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔