ایبٹ آباد: ایڈیشنل سیشن جج بالاکوٹ نے ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ کا دورہ کر کے سہولیات کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بالاکوٹ عاصم نیاز نے جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ کا دورہ کیا جس کے دوران اُنھوں نے جیل کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور قیدیوں سے ملاقات کر کے اُن کے مسائل دریافت کیے اور سہولیات کا جائزہ لیا۔
اُنھوں نے قیدیوں کو یقین دہانی کرائی کہ اُن کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ زین العارفین شاہ نے اُنھیں جیل کے اندر کھانے،تعلیم اور صحت کے حوالے سے فراہم سہولیات کے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔