ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر شیر دل خان نے ٹریفک سٹاف کے ہمراہ شہر بھر میں گاڑیوں کی چیکنگ کی اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔
اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام شیر دل خان نے مقرر کردہ کرایوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک پولیس افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پر گاڑیوں کا معائنہ کیا اور اضافی کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ عوام سے مقررہ کردہ کرایوں کے مطابق کرایہ وصول کیا جائے اور کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے۔ ڈی سی بٹگرام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی کرایہ یا زیادتی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔