ایبٹ آباد میں گھر کے اندر خوفناک آتشزدگی سے دو بچے جھلس گئے، ایک بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ایبٹ آباد: حکام کے مطابق گلیات کے علاقے باگن میں ایک گھر کے اندر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس میں دو بچے جھلس گئے ۔
ریسکیو کی ٹیم دشوار گزار راستے کے باعث پیدل موقع پر پہنچی، آتشزدگی کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا ۔


