Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    ایران

    قطر سے پاکستان کیلئے تیسرا ایل این جی جہاز ایران کی خصوصی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل

    مئی 11, 2026
    اسلام آباد

    اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کا منصوبہ تیزی سے جاری

    مئی 11, 2026
    خاص خبریں

    اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کوئٹہ سے خاتون خودکش حملہ آور گرفتار

    مئی 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مئی 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»ایبٹ آباد: ڈاکٹر وردہ مشتاق قتل کیس کے مرکزی مفرور ملزم پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
    خاص خبریں دسمبر 14, 2025

    ایبٹ آباد: ڈاکٹر وردہ مشتاق قتل کیس کے مرکزی مفرور ملزم پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    دسمبر 14, 2025Updated:دسمبر 14, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Abbottabad: The main absconding accused in the Dr. Warda Mushtaq murder case was killed by his own accomplices during a police encounter.
    پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں مسلسل چھاپے مارے اور بالآخر کارروائی کے دوران یہ پیشرفت سامنے آئی، ڈی پی او ایبٹ آباد کی پریس کانفرنس
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک گیا ، ڈی پی او ایبٹ آباد کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں مرکزی کردار ادا کر رہا تھا اور واقعے کے بعد سے مفرور تھا ۔ 

    ایبٹ آباد( مہر سیماب)  لیڈی ڈاکٹر وردہ کے بہیمانہ قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون الرشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر وردہ کا گلہ دبا کر قتل کرنے والا مرکزی ملزم میرہ رحمت خان کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا ۔

    ڈی پی او کے مطابق پولیس کو ملزم کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے میرہ رحمت خان میں چھاپہ مارا گیا، پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مرکزی ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا ۔

    ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والا ملزم ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں مرکزی کردار ادا کر رہا تھا اور واقعے کے بعد سے مفرور تھا، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں مسلسل چھاپے مارے اور بالآخر کارروائی کے دوران یہ پیشرفت سامنے آئی ۔

    ڈی پی او نے مزید بتایا کہ پولیس مقابلے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا گیا، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیس میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا ۔

    پریس کانفرنس کے دوران ڈی پی او ایبٹ آباد نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں ۔

    دوسری جانب ایبٹ آباد میں لیڈی ڈاکٹر وردہ کے قتل کیس میں پولیس تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنے آ گئے ہیں، مرکزی ملزمہ ردا کے مختلف ناموں سے بنائے گئے 16 بے نامی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا گیا ہے، جن کے ذریعے کروڑوں روپے کے لین دین کیے گئے ۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ نے مردوں اور خواتین کے نام پر آٹھ، آٹھ بے نامی اکاؤنٹس قائم کیے، جبکہ ایک اکاؤنٹ ملزمہ ردا کے اپنے نام پر بھی موجود ہے ۔

    تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان اکاؤنٹس کے ذریعے 70 تولے سونے کے زیورات کے عوض 2 کروڑ روپے سے زائد کا قرض حاصل کیا گیا ۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جن افراد کے نام پر سونا جمع کروایا گیا، ان میں آٹھ اکاؤنٹس مردوں اور آٹھ خواتین کے نام پر تھے، تاہم ان اکاؤنٹس کو ملزمہ خود آپریٹ کر رہی تھی، مزید انکشاف ہوا ہے کہ ملزمہ ردا نے اپنے ذاتی نام پر بھی زیورات کے بدلے 12 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بطور قرض حاصل کی ۔

    تحقیقات کاروں کے مطابق بے نامی اکاؤنٹس اور مالی لین دین کے ریکارڈ کا فرانزک جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ کیس کے مالی پہلوؤں کو قتل کے محرکات سے جوڑ کر بھی تفتیش کی جا رہی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مزید شواہد سامنے آنے پر کیس میں مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے ۔

    ڈاکٹر وردہ قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان مرتب کیا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری، مزید 13 دہشتگرد ہلاک
    Next Article سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود کم ہو کر 10.5 فیصد پر آ گئی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کوئٹہ سے خاتون خودکش حملہ آور گرفتار

    مئی 11, 2026

    ہری پور میں طوفان نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق، متعدد افراد زخمی

    مئی 11, 2026

    یومِ معرکہ حق ،بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ردعمل سنہری حروف سے لکھا جائےگا،صدر مملکت آصف زرداری

    مئی 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    ایران

    قطر سے پاکستان کیلئے تیسرا ایل این جی جہاز ایران کی خصوصی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل

    مئی 11, 2026
    اسلام آباد

    اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کا منصوبہ تیزی سے جاری

    مئی 11, 2026
    خاص خبریں

    اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کوئٹہ سے خاتون خودکش حملہ آور گرفتار

    مئی 11, 2026
    خاص خبریں

    ہری پور میں طوفان نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق، متعدد افراد زخمی

    مئی 11, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    مئی 6, 2026

    ہری پور: سانحہ حطار کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم

    فیچرڈ

    ہری پور میں سانحہ حطار کے متاثرین کی معاونت کے لیے ایک تقریب کا انعقاد…

    فیچرڈ

    آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری ، کابل میں ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفراسٹرکچر تباہ

    مارچ 16, 2026
    بین الاقوامی

    امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد پیش

    مئی 8, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    ایران

    قطر سے پاکستان کیلئے تیسرا ایل این جی جہاز ایران کی خصوصی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل

    مئی 11, 2026
    اسلام آباد

    اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کا منصوبہ تیزی سے جاری

    مئی 11, 2026
    خاص خبریں

    اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کوئٹہ سے خاتون خودکش حملہ آور گرفتار

    مئی 11, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.