8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر، ایبٹ آباد میں سیاسی کشیدگی بڑھ رہی ہے . پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان جیت کے لیے سخت مقابلہ جاری ہے۔
زرائع کے مطابق NA-17 اور NA-16 ایبٹ آباد سمیت اہم حلقوں پر توجہ مرکوز ہے، جہاں نامور امیدوار سخت مقابلے میں مصروف ہیں۔این اے 17 سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سید سلیم شاہ جو ایک مضبوط امیدوار کے طور پر زور پکڑ رہے ہیں۔ اسی کے برعکس پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) علی خان جدون نے خیبر پختونخوا کے بااثر سابق گورنر سردار مہتاب احمد خان کی حمایت حاصل کر لی ہے۔ تاہم دونوں امیدواروں کی نظریں جیت پر ہیں۔
این اے 16 ایبٹ آباد کا سیاسی منظر نامہ بھی کم متحرک نہیں ہے، جس میں دو ہائی پروفائل امیدوار قومی اسمبلی کی نشست کے لیے میدان میں ہیں۔ سردار مہتاب احمد خان، جو اپنے موثر حکمرانی ٹریک ریکارڈ کے لیے مشہور ہیں، انھیں ایک مضبوط دعویدار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جبکہ، پاکستان تحریک انصاف کی نمائندگی کرنے والے علی اصغر خان جنہوں نے گزشتہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی وہ ایک بار پھر جیتنے کے لیے پراعتماد ہیں۔