ایبٹ آبادمیں حویلیاں کے علاقے ملکاں کے مقام پر لیڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس کی زد میں آکر 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے ہیں ۔
ایبٹ آباد: ریسکیو حکام کے مطابق حویلیاں میں ملکاں کے علاقے مین اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے، جس کی زد میں 6 افراد آگئے ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو سول ہسپتال حویلیاں منتقل کردیا گیا، بعد ازاں ایک شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد اور ایک شخص کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مانسہرہ کے رہائشی شعیب، کشمیر کے رہائشی مزمل اور کرک کے رہائشی مصطفیٰ جبکہ زخمی ہونے والوں میں انجم، نوید اورضیاء اللہ شامل ہیں ۔