ایبٹ آباد: وففاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مانسہرہ پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی کے غیرقانونی تبادلے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا ۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد سجاد اور محمد عثمان کے نام سے ہوئی ہے،کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 7 لاکھ 75 ہزار روپے سے زائد کی رقم برآمد کی گئی ۔
ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ ایف آئی اے ایبٹ آباد میں مقدمہ درج کر لیا ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان غیرقانونی منی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھے، جنہیں مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا گیا ہے ۔