ایبٹ آباد میں تھانہ کینٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن، پولیس کے مطابق خاتون کو گرفتار کرکے قبضے سے منشیات برآمد کی گئی ۔
ایبٹ آباد: تھانہ کینٹ پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی گئی ، کارروائی کے دوران ایک خاتون گرفتار کی گئی، جس کے قبضے سے منشیات برآند ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او زبیر خان تنولی کی سربراہی میں کارروائی کے دوران مسماۃ اقراء بی بی دختر محمد مشتاق سکنہ حویلیاں حال کشمیر کالونی کے قبضے سے 774 گرام چرس اور 460 گرام آئس برآمد کی گئی ۔
پولیس نے ملزمہ کو موقع پر ہی گرفتار کر کے اس کے خلاف امتناعِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا، گرفتار خاتون سے مزید تفتیش جاری ہے ۔


