لوئر چترال ایون موڑدہ میں سانپ کے ڈسنے سے خاتون جان بحق ہوگئی ہے۔
چترال ایون کے مقام موڑدہ میں چترال پولیس کے جوان عنایت اللہ کی اہلیہ اپنے گھر کے کاموں میں مصروف تھی کہ اسی دوران سانپ نے آکر اس کو ڈس لیا۔خاتون کو فوری طورپر آرایچ سی ایون پہنچا دیا گیا ہے۔جدھر ان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں شفٹ کر دیا گیا۔اس کے برعکس خاتون ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی بکر آباد کے مقام پر جان کی بازی ہار گئی۔واضح رہے کہ چترال میں امسال سانپ کے ڈسنے سے کسی انسانی جان کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ پیش آیا ہے۔