چترال چائلڈ پروٹیشن اینڈ ویلفیر کمیشن چترال، سوشل ویلفیر اینڈومین امپاور منٹ اور یونیسیف کے زیر اہتمام لوئر چترال میں بچوں کے تحفظ کے حوالے ذہن سازی کے موضوع پر دوروزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوئی ۔ اس تربیتی ورکشاپ کا مقصد نہے تیار کردہ کیسں مینجمنٹ اور ریفرل سٹم پر شرکاء کی صلاحیت کو بڑھانا تھا تاکہ بچوں کے ساتھ بد سلوکی، نظر اندازی اور استحصال جیسے خطرے میں پڑنے والے معاملات میں روک تھام اور رد عمل حاصل کیا جا سکے۔ ورکشاپ میں محکمہ قانون، محکمہ پولیس، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، محکمہ ایجوکیش ، دوسرے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔