Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    بھارت کی ایل او سی پر گولہ باری،مزید 5شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے کئی بھارتی پوسٹیں تباہ

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا جان جائے گی، ترجمان پاک فوج

    مئی 8, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مئی 9, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بلاگ»تلوار سے بلے تک کا سفر (علی شیر)
    بلاگ دسمبر 29, 2023

    تلوار سے بلے تک کا سفر (علی شیر)

    دسمبر 29, 2023Updated:جنوری 1, 20246 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    sword to cricket bat
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    آمروں کی تاریخ اور ان کے مقدر پر غور کیا جائے تو اس میں ناکامیاں ہی ناکامیاں ملتی ہے ایسا نہیں کہ یہ امر الٰہی ہے در حقیقت آمروں نے خود ان ناکامیوں کا انتخاب کیا ہے، انہوں نے تہیہ کیا ہے کہ ماضی سے کچھ نہیں سیکھنا، یہ ناکام ارادوں کی تاریخ دہراتے رہتے ہیں، ہر دور میں روپ بدلتے ہیں مگر کردار وہی ناکامی والا دہراتے ہیں، جبکہ تاریخ ہر نئے آمرانہ کردار کے سامنے ماضی کے کرداروں کی ناکام داستانیں پیش کرتی ہے جبکہ یہ خود ساختہ عقل و دانش کے عظیم کردار تاریخ کو بھی فریب دے کر فراموش کرنے کے کوشش کرتے ہیں مگر تاریخ کا وجود تو ہابیل و قابیل بلکہ کرہ ارض کے وجود سے ہی ہے وہ کہاں ان کے فریب میں آتی ہے وہ انہیں ہر بار آئینہ دکھاتی ہے۔

    آج سلیکشن کمیشن کے ایک سلیکٹیو فیصلے نے مجھے تاریخ کے اوراق میں غوطہ زن کیا، مجھے اس دور میں جانا پڑھا جب وطن عزیز میں روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگانے والی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کا طوطی بولتا تھا، اس زمانے کی مقبول ترین جماعت کی مقبولیت آمروں کو پسند نہ آئی گو کہ اس جماعت کے جد امجد کے سیاسی تخلیق کار بھی وہی تھے، بڑھتی مقبولیت محروم و محکوم طبقات کی امید بننے والی اس جماعت کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ اب اسے سیاسی صفہ ہستی سے مٹایا جائے گا، یوں پھر پاکستان پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کے ہتھکنڈے بروئے کار لائے گئے ہر طرح کے آمرانہ حربے اپنائے گئے مگر ناکام پارٹی ختم کرتا تو درکنار مقبولیت میں کمی بھی نہ لا سکے سونے پہ سہاگا اپنائے گئے ہتھکنڈوں نے جماعت کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک انتہائی اہم ہتھکنڈہ آستعمال کرنے کا فیصلہ ہوا چونکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا وہ ایک طرح سے اولیں دور تھا اور انکا اولین انتخابی نشان تلوار تھا تو اس دور کے سلیکشن کمیشن کو حکم صادر ہوا کہ اس جماعت سے ان کا انتخابی نشان چھین لیا جائے اور یوں انتخابی نشان چھین لیا گیا، پارٹی کو ختم کرنے کے لئیے آخری حربہ آزمایا گیا بھٹو کو پھانسی کے پھندے پر چڑھا دیا گیا۔
    مگر نصف صدی گزر گئی نہ تلوار چھیننے سے پارٹی ختم ہوئی اور نہ ہی بھٹو کا عدالتی قتل کرنے سے جماعت سیاسی منظرنامے سے غائب ہوئی وہ پارٹی آج تلوار کے بغیر بھی اپنا وجود رکھتی ہے بھٹو کی پھانسی نے بھٹو کے سیاسی گناہوں کو دھوں ڈالا اور یوں بھٹو بھی امر ہوگیا۔

    میں بہت حقیر سا بہت معمولی سا قلمکار اس تاریخ سے واقف حال ہوں اور اس سے سبق آموز بھی ہو رہا ہوں مگر یہ خود ساختہ عقل و دانش کے عظیم آمرانہ کردار اس تاریخ سے کچھ نہیں سیکھ پائے کیونکہ یہ سیکھنا ہی نہیں چاہتے اور آج پھر اسی تاریخ کو دہرا رہے ہیں آج ایک نظریہ کی بنیاد پر جنم لینے والی جماعت گو کہ اس جماعت کے روح رواں نے بعد میں انہی آمروں سے اقتدار کے منصب میں فائز ہونے کے لئیے ساز باز بھی کی جی ہاں بات قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد پاکستان کے سب سے مقبول ترین سیاسی کردار عمران خان کی تخلیق کردہ جماعت تحریک انصاف کی ہو رہی ہے آج اس جماعت کو اور اس کے روح رواں کی جو مقبولیت پاکستانی عوام میں ہے اس کی نظیر ماضی میں نہیں ملتی یہ وہ جماعت ہے جس نے آج باقاعدہ ایک مزاحمتی تحریک کا روپ اپنایا ہے اس جماعت کے روح رواں نے حقیقی آزادی کا فلسفہ خواص و عام پاکستانیوں میں متعارف کروایا اس جماعت کے سربراہ نے پاکستانی نوجوانوں کو ریاست، سیاست کی تشریح سے روشناس کروایا اور آج اور کل کے پاکستان کے معماروں کو باقاعدہ اس کا حصہ بنایا، آج کے عجیب الخلقت قسم کے دانش ور ان نوجوان کو بدتمیز، بد تہذیب کی اسناد سے نواز رہے ہیں کیونکہ ان سے پہلے کی نسلوں نے کبھی وسائل کے غیر منصفانہ تقسیم پر سوال نہیں اٹھایا تھا ریاست کو یرغمال رکھنے والے طبقات سے کبھی ریاست کو آزاد کرانے کی کوشش نہیں کی تھی، تنگ و تاریک گلیوں میں سسکتی، بلکتی نوحے پیش کرتی تڑپتی زندگیاں گزارنے والوں نے اپنے حقوق کو جاننے کی انہیں حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی تھی اور کبھی ان دانشوروں کو ان کے عیب زدہ لفظوں سے آگاہ نہیں کیا تھا۔

    آج عمران خان نے انہی تنگ و تاریک گلیوں میں خواہشات کا گلہ گھونٹے عزت نفس کو ہمہ وقت مجروح ہوتے دیکھنے والوں کو ایک امید دی ان کے اندر توانائیاں پیدا کی انہیں ان کی اہمیت سے روشناس کیا انہیں سوال اٹھانے کی جرات دی انہیں استحصالی نظام سے ٹکرانے کی قوت فراہم کی اور یوں اس عوام نے اس شخص جسے عمران خان کہا جاتا ہے کو اپنا مسیحا جانا، اور یہی وہ عمران خان کا کردار تھا جو آمرانہ ذہنیت کے حامل قوتوں کو برداشت نہیں ہوا یوں فیصلہ کیا گیا پھر سے ناکام تاریخ کو دہرانے کا پھر سے ایک مقبول ترین جماعت کو ختم کرنے پھر سے ایک ایسے کردار کو مٹانے کے لئیے جو آج اور آنے والی کل کی نسلوں کے دل و دماغ میں بس گیا ہے، ریاست میں اپنا تسلط قائم رکھنے کے لئیے استعماری قوتوں میں پاکستانی تاریخ میں پہلی بار عمران خان نے تھرتھلی مچادی انہیں خوف میں مبتلا کردیا، انہیں پہلی بار احساس ہوا کہ یہ شخص ان کی قائم کردہ خودساختہ سلطنت کو ریزہ ریزہ کر دے گا، اسی ڈر و خوف اور اپنی سلطنت کو بچانے کے لئے آمروں نے پھر وہی فیصلہ لیا پھر سے ماضی کی تاریخ دہرانے کا اور آج پھر وہی عمل دھرایا گیا جو ماضی میں پیپلز پارٹی کے ساتھ رواں رکھا گیا آج سلیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے اس کا انتخابی نشان چھین لیا، یہ حربہ بھی ناکام ہوگا ماضی کی طرح ہے در پے ناکامیوں کے شکار استحصالی قوتیں بھٹو کی طرح کل کو عمران خان سے اس کی سانسیں بھی چھیننے کی کوشش کریں گی، مگر انہیں کون یہ سمجھائے کون انہیں بتائے کہ یہ عہد یہ زمانہ عمران خان کا ہے اور اس عہد اور اس زمانے کے زمیں زادوں سے نہ عمران خان چھیناجاسکتا ہے اور نہ ہی تحریک انصاف کو مٹایا جاسکتا ہے کیونکہ آمروں کے غلط فیصلوں نے عمران خان کو اب پاکستانیوں کے لئیے فلسفہ حیات بنا دیا ہے۔

    یاد رکھیں دنیا میں موجود قوموں کے شاہکار فلسفوں کے کردار ہمشیہ امر ہوئے۔ یہی ہم نے تاریخ سے سیکھا یہی ہمیں تاریخ نے بتایا اور یہی ہمیں تاریخ نے پڑھایا ہے۔ عمران خان اپنی زندگی میں ہی امر ہوگیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleصوبہ بلوچستان: خوفناک حادثہ، 4 افراد جھلس کر جاں بحق
    Next Article گلگت بلتستان میں صحت سہولت کارڈ معطل کردیا گیا
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    اسلام آباد کی ہزاروں برس پرانی تاریخ پر مبارک علی کی خصوصی تحریر

    اپریل 22, 2025

    عالمی امن کے لیے نیا خطرہ

    جنوری 21, 2025

    راولپنڈی کی ٹریفک میں بہتری اور خواتین کا کردار

    ستمبر 19, 2024
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    بھارت کی ایل او سی پر گولہ باری،مزید 5شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے کئی بھارتی پوسٹیں تباہ

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا جان جائے گی، ترجمان پاک فوج

    مئی 8, 2025
    خاص خبریں

    آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ کی پچاس سالہ گولڈن جوبلی تقریبات موخر

    مئی 8, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    بلاگ

    سائبر حملے کیا ہوتے ہیں اور ان سے خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟

    مارچ 6, 2024
    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    بھارت کی ایل او سی پر گولہ باری،مزید 5شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے کئی بھارتی پوسٹیں تباہ

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا جان جائے گی، ترجمان پاک فوج

    مئی 8, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.