تائیوان میں 6.3 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے تائیوان کے مشرقی شہر ہوالین میں محسوس کئے گئے ہیں، جس کی وجہ سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز اٹھی۔یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 35 منٹ پر آیا جس کی گہرائی 9.7 کلومیٹر (6.02 میل) ریکارڈ کی گئی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جزیرے تائیوان میں یہ دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، اس سے پہلے جمعرات کی رات کو تائیوان کے شمال مشرقی ساحل پر5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔جبکہ ان زلزلوں کی وجہ سے کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔