برطانیہ کے 12 سالہ طالب علم نے آئی کیو ٹیسٹ میں 162 اسکور لے کر ذہانت میں مشہور سائنسدان البرٹ آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ دونوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روری بڈویل نامی برطانوی طالب علم نے بغیر تیاری کے آئی کیو ٹیسٹ میں 162 اسکور کیا۔
برطانوی طالب علم کی والدہ ابی بڈویل کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا ٹیسٹ کے دوران بہت پرسکون تھا اور ایک سیکشن کے دوران ٹوائلٹ میں آرام سے ٹہلتا رہا تھا۔ اسکی والدہ کا مزید کہنا تھا میرے بیٹے کے پاس ایک ناقابل یقین دماغ ہے، جو کام کرنے اور معلومات کو یاد رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یاد رہے کہ روری بڈویل نے آئی کیو ٹیسٹ میں 162 اسکور کیئے جبکہ آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ دونوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کا آئی کیو 160 کے قریب تھا۔