عام انتخابات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں 8 چھٹیاں ہونگی
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے لیے 8 فروری 2024 کو پولنگ ہوگی اور اس موقع پر تعلیمی ادارے 8 دن کے لیے بند ہوں گے۔ ان چھٹیوں میں 4 فروری کو اتوار، 5 فروری کو کشمیر ڈے جب کہ 6 سے 10 فروری تک عام انتخابات کی چھٹیاں شامل ہوں گی۔ گیارہ فروری کو اتوار ہوگا اور اس طرح 8چھٹیوں کے بعد 12فروری کو تعلیمی ادارے کھلیں گے۔