ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان حکومت کو 12 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔
جی بی ٖحکومت کے پاس مالی مشکلات کی وجہ سرکاری ملازمین کو جنوری کے مہینے کی تنخواہیں دینے کے لئے فنڈز نہیں ہیں۔ فنڈز انتہائی کم ہونے کے باعث، جی بی حکومت نے وفاقی حکومت سے فوری طور پر 10 ارب روپے کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان حکومت وفاقی حکومت سے فنڈز کیلئے مذاکرات کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ جی بی حکومت اپنی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ گرانٹس اور فنڈز پر کافی حد تک انحصار کرتی ہے۔