پاک ایران حالیہ تنازع کے اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثرات پڑے ہیں۔
ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی، کے ایس سی 100انڈیکس میں 726پوانٹس کی بڑی کمی آگئی۔کمی کے بعد انڈیکس 63ہزار پوانٹس کی سطح بھی کھو بیٹھا۔ کے ایس سی 100انڈیکس 62ہزار 840پوانٹس پرپہنچ گیا۔سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن کی گہما گہمی اور بدلتی سیاسی صورتحال کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ ایسے میں ایران پاکستان حالیہ تعلقات کے تناظر میں سرمایہ کار دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر گامزن ہیں۔مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔