شاہین شاہ آفریدی نے میچ کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں صائم ایوب کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صائم ایوب میں اہم اسٹار بننے کی صلاحیت اور بھوک ہے۔ صائم ہمیشہ اپنا بہترین پیش کرنے کہ کاشش کرتا ہے۔ ہمیں انھیں کچھ وقت دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بڑھا سکیں۔
آفریدی نے تینوں ٹی ٹوینٹی میچز میں بابراعظم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اعظم ڈومیسٹک کرکٹ میں پانچویں اور چھٹے نمبر پر بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ ان کی اوسط اور اسٹرائیک ریٹ پاکستان میں ان پوزیشنوں پر سب سے بہترین ہیں۔ آفریدی نے کہا کہ اگر ہم اسی طرح کے کھلاڑیوں کو مناسب مواقع فراہم کریں تو وہ پاکستان کی ٹیم کے لئے بہترین کارکردگی پیش کر سکتے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کتنا بڑا اور مضبوط بلے باز ہیں اور ایک مضبوط بلے باز کے ساتھ رہنا ٹیم کو میچوں میں کامیابی کی راہوں میں مدد فراہم کرے گا۔ بابر نے تین میچوں میں تین بہترین اننگز کھیلی ہیں، جو ان کی قابلیتوں کو ظاہر کرتی ہیں ۔ ہالانکہ انہوں نے کھیل ختم نہیں کیا، لیکن اگر کوئی بلے باز کا ساتھ نبھاتا تو وہ میچ ختم کر سکتے تھے۔