اسلام آباد میں 05 فروری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی منانے کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں مختلف تنظیمات اور عوامی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس اجلاس کا مقصد مقبوضہ خطے کے لوگوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام بھیجنا تھا. اجلاس کی صدارت وزارت اُمور کشمیر کے ایڈیشنل سیکرٹری سید خالد علی رضا گردیزی نے کی۔
اجلاس میں وزارت اُمور کشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری کے علاوہ وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، اطلاعات و نشریات، پی ٹی وی، لوک ورثہ، پیمرا اور دیگر اہم اداروں کے اعلی حکام نے بھی مشارکت کی۔ اس موقع پر مختلف وزارات اور حکومتی ادارے ایک ہو کر اظہار یکجہتی کا پیغام دینے میں مصروف تھے۔ وزارت امور کشمیر کے ایڈیشنل سیکرٹری نے کہنا تھا کہ مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار ہمارا قومی فریضہ ہے اور ہم اس قومی فریضہ کو سرانجام دینے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ خطے میں ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف اٹھنے والی آوازیں اور اظہار یکجہتی ہمیشہ قائم رہیں گی، اور ہم ان مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دل و جان سےدیتے رہے گے۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے یہ بھی آگاہ کیا کہ اس اجلاس کا مقصد کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو بین الاقوامی سطح پر پیش کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلے کا حل تلاش کرنا ہے
اجلاس میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سیکرٹری جنرل عبدالمتین شیخ نے یوم یکجہتی کی تیاریوں پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور اظہار کیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں کی جدوجہد درحقیقت تکمیل پاکستان کی جدوجہد ہے۔