انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدرمیں 14پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔جبکہ سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز میںڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید مستحکم ہو ئی ہے۔
نگران حکومت کی بہترین حکمت عملی سے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 14پیسے سستا ہو ا ہے۔ جس کے بعد ڈالر کی قیمت 280روپے 10پیسے ہو گئی ہے۔گزشتہ روز کے اختتام پر امریکی کرنسی 280روپے 24پیسے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100انڈیکس میں 871پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 64ہزارکی سطح سے نیچے گرگیا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے اچھا سال ثابت ہوا۔جس کے آغاز کے ساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا.