Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    کھیل

    اسلام آباد: دوسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 1-3 سے ہرادیا

    اگست 1, 2026
    بلوچستان

    نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک

    اگست 1, 2026
    خاص خبریں

    سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک، میجرحافظ احسان الہٰی شہید

    اگست 1, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پنجاب»پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی، ہائی ٹیک لیب کا افتتاح
    پنجاب جنوری 31, 2026

    پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی، ہائی ٹیک لیب کا افتتاح

    جنوری 31, 2026Updated:جنوری 31, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email
    وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نےجدید ہائی ٹیک لیب کا افتتاح کردیا۔ اس جدید لیب میں 4.4 ارب روپے کی لاگت سے 42 جدید مشینیں لائی گئی ہیں۔ انگلینڈ اور ترکیہ کی مدد سے اس جدید اتھارٹی کا افتتاح کیا گیا ہے تاکہ ادویات، خوراک اور کاسمیٹکس کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس جدید نظام کی بدولت اب عالمی مارکیٹ میں "میڈ ان پاکستان” مصنوعات پر خریداروں کا اعتماد مزید مستحکم ہوگا۔
    وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہمارانصب العین اورشفافیت کے فروغ کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، کرپشن اور میرٹ کی خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں، پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی حفظان صحت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے۔

    اس موقع پر وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑسمیت وفاقی وصوبائی وزرا،اسمبلی ممبران و دیگر بھی موجود تھے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا منصوبہ عوام کی بہت بڑی خدمت ہےجس پر میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،عمارت جوکھنڈرات کی تصویر بن گئی تھی، آج یہ جدید مشینری سے لیس ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خوراک، زرعی مصنوعات اور ادویات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ریگولیٹری ادارے کا قیام وقت کی ضرورت ہے ،فوڈ سکیورٹی اور حفظان صحت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ایک اہم اقدام ہے۔

    جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اس منصوبے کے لیے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی کوششیں قابل تحسین ہیں اورمجھے امید ہے کہ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی خطے میں سینٹر آف ایکسیلینس بنے گی،یہ صرف پنجاب نہیں بلکہ پورے پاکستان کی خدمت کے لیے بنایا گیا ہے۔

    وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا کہ زرعی ملک ہونے کے باجود عالمی معیار کی ٹیسٹنگ لیب کا نہ ہونا افسوس ناک امر تھا جس سے برآمد و درآمد کنندگان کو مسائل کا سامنا تھا اور لاکھوں کا نقصان ہو رہا تھا ،یہ 10 سال کی کٹھن محنت کا نتیجہ ہے ،آئندہ ماہ یہ مکمل ہو جائے گاجسے عالمی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا یہ صرف افتتاح نہیں بلکہ ترقی کا سفر ہے،میرٹ پر کسی بھی صورت سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ،سیٹلائٹ کرائم یونٹ کا دائرہ 38 اضلاع تک بڑھایا جائے گا ،خواتین سائنس دانوں کے لیے 2 ارب 30 کروڑ کی لاگت سے ہاسٹل قائم کیا جائے گا ،اے آئی کا دائرہ کار سکولوں تک وسیع کیا جائے گا،ورچوئل پولیس سٹیشن کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔

    وزیر اعلٰی نے کہا کہ پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز ہو چکا ہے ،کاروبار کی آسانی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں، ایک بزنس کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    اس موقع پر پاکستان کی پہلی پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے خدوخال اور اعراض و مقاصد کے بارے میں معلوماتی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان نے تاریخ میں پہلی بار قرضہ قبل از وقت واپس کردیا
    Next Article جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں برن یونٹس کیلئے 250 ملین روپے جاری
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک، میجرحافظ احسان الہٰی شہید

    اگست 1, 2026

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیارت آمد، شہداء کے لواحقین سے ملاقات

    اگست 1, 2026

    دیر بالا میں ہیضے کی وباء، 3 ہزار سے زائد افراد متاثر، محکمہ صحت کی ہنگامی کارروائیاں شروع

    اگست 1, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    کھیل

    اسلام آباد: دوسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 1-3 سے ہرادیا

    اگست 1, 2026
    بلوچستان

    نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک

    اگست 1, 2026
    خاص خبریں

    سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک، میجرحافظ احسان الہٰی شہید

    اگست 1, 2026
    بلوچستان

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیارت آمد، شہداء کے لواحقین سے ملاقات

    اگست 1, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 29, 2026

    وفاقی تعلیمی بورڈ نے نہم و دہم کے سالانہ نتائج 2026 جاری کر دیے

    اسلام آباد

    اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم  نے نہم اور دہم…

    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا: 4 ہزار مشتبہ شناختی کارڈز کی جانچ شروع، متعلقہ افراد کو نوٹس جاری

    جولائی 28, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ، مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا

    جولائی 28, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    کھیل

    اسلام آباد: دوسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 1-3 سے ہرادیا

    اگست 1, 2026
    بلوچستان

    نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک

    اگست 1, 2026
    خاص خبریں

    سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک، میجرحافظ احسان الہٰی شہید

    اگست 1, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.