محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں رات کو ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کا درجہ حرارت منفی 6 ریکاڈ کیا گیا۔ رپوٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملک کے کئی میدانی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت بہت زیادہ ہوگی،
اسکے علاوہ خیبر پختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، کوہستان، سوات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کو بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں شدید دھند کا امکان۔
محکمہ موسمیات کی روپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان اور بیشتر بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے بہت کم ہوگا اسلئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گی ہے۔