ہری پور پولیس کی جانب سے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران ایک اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفشیش کے دوران غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
ہری پور پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ ارشد خان نے نفری پولیس کے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی نگرانی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا آغاز کیا تاکہ امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھا جا سکے۔
اس آپریشن کے دوران 40 سے 50 گھروں کی چیکنگ کی جہاں سے غیر قانونی اسلحہ 1 رائفل، 1 بندوق،6 پستول اور مختلف بور کے 184 کارتوس برآمد کر کے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کیا۔ مزید 20 مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی انسدادی عمل میں لائی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا گیا،