ایبٹ آباد : ہزارہ موٹر وے پر قلندرآباد انٹرچینج کے قریب پولیس کی جانب سے گاڑی پر مبینہ فائرنگ کی گئی جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی, آگ لگنے سے ڈرائیور جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب لواحقین نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کی حدود میں داخل ہوتے ہی سٹی پولیس مانسہرہ نے فائرنگ کی۔
جبکہ پولیس کے مطابق مشکوک گاڑی میں ٹمبر مافیا کی اطلاع تھی جس پر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی تھی۔ایس پی ہیڈکوارٹربلال احمد کا کہنا ہے کہ قلندرآباد انٹرچینج پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور فائرنگ میں مبینہ طور پر ملوث پولیس اہلکاروں کو طلب کیا گیا ہے۔