جہلم۔۔ صوبہ پنجاب کے محتسب میجر (ر) اعظم سلیمان نے عوام کو سہولیات بہم پہنچانے کے لیے ضلع جہلم میں مستقل ایڈوائزر محتسب تعینات کر دیاہے۔ انہوں نے اشفاق احمد کو یہ ذمہ داری سونپی ہے جہنوں نے بطور ایڈوائزر ضلعی محتسب دفتر جہلم میں چارج لے کر کام شروع کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ ضلع جہلم میں مستقل محتسب ایڈوائزر تعینات نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ صوبائی محتسب نے عوامی مشکلات کا ادراک کرتے ہونے پر اشفاق احمد کو بطور ریجنل محتسب ایڈوائزر جہلم تعینات کر دیا ہے۔ ضلعی مشیر نے چارج لیتے ہی جہلم شہر میں مٹھائی کی دکانوں پر ناقص اور زائد المعیاد اشیا ء کی فروخت کا از خود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔ شہریوں نے مستقل محتسب ایڈوائزر کی تعیناتی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔