قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان ک کہنا ہے کہ میں مزید آٹھ سے دس سال تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔
زرائع کے مطابق قومی ٹیم کے اوپنر کھلاڑی فخر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے لیے اچھی تیاری کررہے ہیں۔ فخر زمان کا کہنا تھا کہ ٹیم انتظامیہ کے پلان کے مطابق جہاں کہا جائے گا کھیلنے کو تیار ہوں، پی ایس ایل اور انٹر نیشنل سطح پر کپتانی میں فرق ہے، شاہین میں کپتانی کی صلاحیت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں امید ہے وہ اگلے ٹیسٹ میں اچھا پرفارم کریں گے، اچھا برا وقت ہر کھلاڑی پر آتا ہے بابر بھی کم بیک کریں گے۔فخر زمان نے کہا کہ ابھی مزید آٹھ دس سال تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں، ٹیسٹ ہی حقیقی کرکٹ ہے میں ہر فارمیٹ میں کھیلنے کو تیار ہوں ۔یاد رہے کہ گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا، سیزیز کے لیے 17 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی ہوچکا ہے۔