گلگت بلتستان،دنیور میں خواتین کی موثر سیاسی نمائندگی سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے
گلگت بلتستان میں آغا خان رورل سپورٹ پروگرام(اے کے آر ایس پی) کے زیر اہتمام لوکل سپورٹ آرگنائزیشن دنیور میں خواتین کی موثر سیاسی نمائندگی سے متعلق ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی نوجوان خواتین نے شرکت کی ہے۔ پروگرام کے ریسورس پرسن سید ارشاد کاظمی نے خواتین کی موثر سیاسی شمولیت کی ضرورت اہمیت اور درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی طور پر بریفنگ دی۔
سید ارشاد کاظمی کا کہنا تھا کہ خواتین ہماری آبادی کا نصف سے زائد حصہ ہیں جنہیں سیاسی طور پر بااختیار بنایا جائے تو ہمارا علاقہ بہتر انداز میں ترقی کے منازل طے کر سکتا ہے انھوں نے لوکل باڈیز سسٹم سے متعلق بھی تفصیلات بیان کئیے اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل گلگت نویدہ اختر نے خطاب کرتے ہوئے بطور سابق خاتون ممبر اپنے تجربات بیان کیئے ۔
نویدہ اختر کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کے نظام کو خواتین کے لئے سیاسی نرسری قرار دیا اور کہا کہ مقامی حکومتوں کے نظام کی عدم موجودگی کے باعث گلگت بلتستان میں نچلی سطع پر ترقی کا عمل جمود کا شکار ہے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے چیئر پرسن لوکل سپورٹ آرگنائزیشن دنیور نیک پروین نے نوجوان خواتین کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ دار بن کر معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا انھوں نے (اے کے آر ایس پی) کی جانب سے اس نوعیت کے آگاہی پروگرام کے انعقاد کے لئے کئے گئے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ اس آگاہی پروگرام کے دوران 25 دسمبر یوم پیدائش بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی ولادت کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا تھا۔