ایبٹ آباد انگلش لٹریری سوسائٹی کے زیراہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں ایبٹ آباد میں ممبران کو اسناد کی فراہمی کی تقریب منعقد ہوئی ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر اظہر محمود (پرنسپل) نے ممبران میں اسناد تقسیم کیں۔ یاد رہے کہ دو ماہ قبل ہی ادبی سوسائٹی ایک سیمینار، ایک مباحثہ مقابلہ اور کتاب کے جائزہ سیشن کا اہتمام کر چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوسائٹی کی قابل ذکر سرگرمی ڈاکٹر فاسٹس کا سٹیج پر عمل تھا جو کرسٹوفر مارلو کا 16 ویں صدی کا نشاة ثانیہ کا ڈرامہ تھا۔ ڈاکٹر فاسٹس نے لائیو پرفارمنس بھی دی جس کو فیکلٹی اور طلباءنے بے حد سراہا۔ ای ایل سی ممبران کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سرٹیفکیٹ دینے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
شعبہ انگریزی کے سربراہ (سرپرست انگلش لٹریری سوسائٹی) پروفیسر فیض محمد، مینٹر ای ایل ایس پروفیسر وحید، عابد سجاد اور پروفیسر عمر، پروفیسر ڈاکٹر عباس (بی ایس کوآرڈینیٹر)، پروفیسر ڈاکٹر امین اﷲ (ڈائریکٹر اسلامک سٹڈیز) اور پروفیسر حمزہ (بائیو انفارمیٹکس کے لیکچرر) بھی اس تقریب میں موجود تھے۔