آسٹریلیا میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے شاندار اسپنر نعمان علی بھی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی کا اپینڈیکس کی تشخیص کے بعد آپریشن کیا گیا یے۔ ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کرنے کی تلقین کی ہے۔
یاد رہے کہ نسیم شاہ اور حارث روف کی غیر موجودگی میں ڈیبیو کرنے والے خرم شہزاد بھی انجرڈ ہو کر سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔ ان کی جگہ فاسٹ بولنگ شعبے کی ذمہ داری شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ساتھ حسن علی یا میر حمزہ کے زمے ہو گی۔
اطلاعات کے مطابق نعمان علی آسٹریلیا کے خلاف باقی دونوں ٹیسٹ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ پرتھ ٹیسٹ سے قبل بھی نعمان علی کی انگلی میں کٹ لگ گیا تھا، جس کے باعث وہ پہلا ٹیسٹ بھی نہیں کھیل پائے تھے۔