قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے وائٹ ہاؤس میں بحری جہازوں پر بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ایران پر عائد کر دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی تصدیق کے مطابق ایڈرین واٹسن کا کہنا تھا کہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملوں میں ایران ملوث ہے
امریکی ترجمان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ایران طویل عرصے سے خطے میں عدم استحکام کیلئے حوثیوں کی حوصلہ افزائی میں اس طرح کی مدد کرتا رہا ہے،ایران بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے کی منصوبہ بندی میں پوری طرح ملوث تھا۔ ، ایران نے حوثیوں کو ڈرونز، میزائل اور تکنیکی معلومات فراہم کیں۔
اس کے باوجود ایران کی جانب سے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں میں ملوث ہونے کے امریکی الزامات مسترد کردیئے گئے ہیں۔
امریکا کے صدر جوبائیڈن نے دوسری طرف 2024کے لئے 886 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا، بجٹ میں مختص کی گئی مجموعی رقم وزارت دفاع، توانائی، محکمہ خارجہ اور انٹیلی جنس سروسز پر خرچ کی جائے گی۔
بجٹ میں 800 ملین ڈالر، رپورٹ کے مطابق یوکرین کی امداد کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
امریکی صدر صدر جوبائیڈن نے یوکرین، اسرائیل اور ایشیا پیسیفک کے لیے 106 ارب ڈالر مختص کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جبکہ انہیں کانگریس سے تعاون حاصل نہیں ہو سکا۔