شمالی وزیرستان: پاک فوج کے زیراہتمام مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم بھی کیا گیا۔
پاک فوج خیبرپختونخوا میں قیامِ امن کے ساتھ ساتھ عوامی اور سماجی بھلائی کی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش ہے۔
اس سلسلے میں شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔
کیمپ میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے علاقہ مکینوں کا طبی معائنہ کرنے کے ساتھ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کیں۔
اس کے علاوہ پاک فوج کی طرف سے شمالی وزیرستان کے علاقوں حیدرخیل اور مسکی کے مستحق خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا۔
گاؤں حیدرخیل میں 70 سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن پیکجز تقسیم کیے گئے۔
مسکی گاؤں میں بھی 60 سے زائد خاندانوں کو راشن فراہم کیا گیا۔
شمالی وزیرستان کے عوام کی طرف سے مستحقین کے لیے پاک فوج کے ان امدادی اقدامات کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔


