چترال: مختلف شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹروں نے 873 مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا، ادویات اور طبی مشاورت بھی فراہم کی۔
فری میڈیکل کیمپ سے 205 مرد، 523 خواتین اور 135 بچوں نے طبی سہولیات سے استفادہ کیا۔
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی جانب سے کیمپ کے دوران 7 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔
فری میڈیکل کیمپ کے دوران 84 الٹراساؤنڈ، 162 لیبارٹری ٹیسٹ، 28 ایکسرے اور 69 ای سی جی کیے گئے۔
خواتین اور بچوں کو خصوصی طبی توجہ دی گئی، بریسٹ کینسر، ذاتی صفائی اور بیماریوں سے بچاؤ سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی۔
مقامی آبادی نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے اس احسن اقدام کو صحتِ عامہ اور عوامی فلاح کے لیے قابلِ ستائش قرار دیا۔


