پشاور: 13سالہ دور حکومت میں صحت کے شعبے پر خطیر اخراجات کے باوجود ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان سوالیہ نشان ہے۔
علاوہ ازیں ادویات کی عدم دستیابی، طبی عملے کی غیر حاضری اور اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں نے نظام صحت کو سنگین چیلنجز سے دوچار رکھا۔
گورنر راج کے بعد صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے 100 اور 180 روزہ اصلاحاتی منصوبے متعارف کرائے گئے ہیں۔
ان منصوبوں میں بنیادی مراکز صحت کی بحالی، جدید طبی سہولیات، عملے کی دستیابی، ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور خصوصی طبی مراکز کا قیام شامل ہے۔
اب توجہ اعلانات کے بجائے عملی اقدامات، شفافیت اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی پر مرکوز ہے، تاکہ عوام کو معیاری علاج اپنے ہی صوبے میں میسر آ سکے۔


