وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید بڑی کمی کا اعلان کردیا دیا، اس حوالے سے اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 8 روپے جبکہ ڈیزل کے نرخ میں فی لٹر 7 روپے کمی کی گئی ہے ۔
اسلام آباد: اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے منظور کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں ۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے نیتجے میں پیٹرول کی نئی قیمت 338 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔
اوگرا کے اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔


