گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبوں کو ایک دوسرے سے سیکھنا چاہیے، وہ دن چلے گئے جب انتشار ہوتا تھا۔
لاہور میں میڈیا سےگفتگو میں گورنر کا کہنا تھا کہ ہم ٹیررازم سے ٹورازم کا سفر شروع کرنے جا رہے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی انتشاری جماعت ہے۔
ہم تو پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، انہیں پارلیمنٹ میں بٹھایا لیکن پشاور سےکال آگئی۔
گورنرخیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اس وقت خیبر پختونخوا میں ہسپتال، یونیورسٹیاں تباہ ہیں۔
ہم دہشت گردی کےخلاف اقدام کر رہے ہیں، ہم پشاور کو ایک بار پھر پھولوں کا شہر بنانا چاہتے ہیں۔
صوبےمیں امن و امان بحال کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری جماعت سے تعلق رکھتے ہیں، ہم روزانہ کہ بنیاد پر جنازے اٹھا رہے ہیں۔
کے پی کی گزشتہ حکومت کو جمہوری کہنا درست نہیں، تحریک انصاف والے اب اچھے بچے بنیں گے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے آگ لگانے، جلانےکی باتیں ہوتی تھیں۔
صوبے پرکوئی توجہ نہیں تھی، تحریک انصاف کی چار فرنچائز ہیں معلوم نہیں کس سے بات کرنی ہے۔
گورنرخیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ امن کا سفر شروع کیا ہے۔


